اصفر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ گھوڑا جس کا رنگ سونے کے رنگ کے مشابہ اور دم سیاہ ہو، زردا۔ (اصطلاحات پیشہ وران، 4:5) ١ - زرد، سونے یا پیتل کے رنگ کا، پیلا۔  سرسوں پھولی ہے ان دنوں آنکھوں میں اصغر ہے رنگ گل رخاں پیش نظر      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢٠، ٣:٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں ١٦٧٩ء کو شاہ عالم ثانی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: صفر