اصولی

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - اثنا عشریہ کا ایک فرقہ جو فروع میں اجتہاد کے قائل ہیں، اخباری کے بالمقابل۔ "اسی طرح اخباری کو اگر اصولی یا بالعکس کہہ دو تو بہت جلدانکار کرے گا۔"      ( ١٩٦٠ء، علم و عمل (ترجمہ)، ٢٦٨:١ ) ١ - اصول سے منسوب، ضابطے یا دستور کے مطابق، بنیادی، معقولات کی رو سے درست (باف یا مسئلہ)۔ "گپتا : آخر تمھارے اصولی دلائل کیا ہیں۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٢٩ ) ٢ - ضابطے یا دستور کا پابند۔ "قال و قیل ہونے لگی، دولھا صاحب تھے اصولی آدمی۔"      ( ١٩٣٠ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٥، ٦، ١٠ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'اصول' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئ ہے۔ اردو میں ١٨٧٥ء کو شہید (میر احمد علی) کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اثنا عشریہ کا ایک فرقہ جو فروع میں اجتہاد کے قائل ہیں، اخباری کے بالمقابل۔ "اسی طرح اخباری کو اگر اصولی یا بالعکس کہہ دو تو بہت جلدانکار کرے گا۔"      ( ١٩٦٠ء، علم و عمل (ترجمہ)، ٢٦٨:١ ) ١ - اصول سے منسوب، ضابطے یا دستور کے مطابق، بنیادی، معقولات کی رو سے درست (باف یا مسئلہ)۔ "گپتا : آخر تمھارے اصولی دلائل کیا ہیں۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٢٩ ) ٢ - ضابطے یا دستور کا پابند۔ "قال و قیل ہونے لگی، دولھا صاحب تھے اصولی آدمی۔"      ( ١٩٣٠ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٥، ٦، ١٠ )

اصل لفظ: اصل
جنس: مذکر