اضرار

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - نقصان رسائی، ضرر پہنچانا۔ "حب عدت گزرنے میں دو تین روز رہ گئے تو انھوں نے بارادۂ اضرار رجوع کر لیا۔"      ( ١٩٤٦ء، کمالین، ٦٤:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال از مضاعف سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء کو "دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نقصان رسائی، ضرر پہنچانا۔ "حب عدت گزرنے میں دو تین روز رہ گئے تو انھوں نے بارادۂ اضرار رجوع کر لیا۔"      ( ١٩٤٦ء، کمالین، ٦٤:٣ )

اصل لفظ: ضرر
جنس: مذکر