اطاعت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تعمیل حکم، فرمانبرداری، کسی کی سربراہی کا اقرار، محکومی۔ "اپنے شہر والوں پر ترس کھا کر اطاعت قبول کر لو۔"      ( ١٩٢٠ء، عزیزۂ مصر، ١٠٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال ملعتل اجوف واوی سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تعمیل حکم، فرمانبرداری، کسی کی سربراہی کا اقرار، محکومی۔ "اپنے شہر والوں پر ترس کھا کر اطاعت قبول کر لو۔"      ( ١٩٢٠ء، عزیزۂ مصر، ١٠٦ )

اصل لفظ: طوع
جنس: مؤنث