اعدل

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بہت زیادہ انصاف کرنے والا، بڑا منصف یا عادل۔  بشر کہ اس کو خدا نے کہا ظلوم و جہول بنا ہے اس کے تصدق میں اعلم و اعدل      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ١٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'عادِل' سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں اسم صفت کے طور پر مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: عدل