اعلا

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - اونچا کرنے کا عمل، بلند کرنا، اوج دینا (بیشتر مضاف)۔  اعلائے فضیلت ہے صلائے حسد و بغض اظہار جہالت ہے نشان امن و اماں کا      ( ١٩١٠ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٦٠٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو "تہذیب الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: علو
جنس: مذکر