اعلان
معنی
١ - سرعام اظہار یا اقرار، علانیہ کچھ کہنا یا لکھنا۔ "فسق و فجور اگر اعلان کے ساتھ نہ ہو تو ہمیں تعرّض کی ضرورت نہیں۔" ( ١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ١٠:١٦ ) ٢ - اشتہار، اشاعت، اطلاع عام (تحریری یا زبانی)۔ "اسلام کو صرف اشتہار اور اعلان کی ضرورت تھی۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١١:٢ ) ٣ - [ ہجا ] (نون یا ہمزہ کو) ظاہر کر کے پڑھنا، تلفظ کرنا، جیسے: جامع القرآن میں قرآن کا نون یا ابتدا اور اسماء وغیرہ کا ہمزہ وزن شعر میں شامل کرنا۔ یہ زمیں اچھی نہ تھی ناسخ و لیکن فکر نے حسن پیدا کر دیا ہے نون کے اعلان نے ( ١٨٣٨ء، ناسخ (نوراللغات)، ٣٤٧:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٨ء کو "ناسخ (نوراللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سرعام اظہار یا اقرار، علانیہ کچھ کہنا یا لکھنا۔ "فسق و فجور اگر اعلان کے ساتھ نہ ہو تو ہمیں تعرّض کی ضرورت نہیں۔" ( ١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ١٠:١٦ ) ٢ - اشتہار، اشاعت، اطلاع عام (تحریری یا زبانی)۔ "اسلام کو صرف اشتہار اور اعلان کی ضرورت تھی۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١١:٢ )