افاقہ

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - افاقت کی تخفیف: مرض میں تخفیف، مرض کے بعد صحت۔ "اب تک پورے طور پر صحت نہیں ہوئی گو پہلے کی نسبت بہت افاقہ ہے۔"      ( ١٩١٧ء، مکاتیب اقبال، ٤٠٩:١ ) ٢ - کسی حالت کیفیت احساس یا اثر میں کمی۔ "جب عبداللہ کو اس جوش مسرت سے کسی قدر افاقہ ہوا تو اس نے سوال کیا۔"      ( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، لیل دمشق، ٩٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'افاقت' کی تخفیف 'افافہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٢ء کو "دیوان محب دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - افاقت کی تخفیف: مرض میں تخفیف، مرض کے بعد صحت۔ "اب تک پورے طور پر صحت نہیں ہوئی گو پہلے کی نسبت بہت افاقہ ہے۔"      ( ١٩١٧ء، مکاتیب اقبال، ٤٠٩:١ ) ٢ - کسی حالت کیفیت احساس یا اثر میں کمی۔ "جب عبداللہ کو اس جوش مسرت سے کسی قدر افاقہ ہوا تو اس نے سوال کیا۔"      ( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، لیل دمشق، ٩٣ )

اصل لفظ: فوق
جنس: مذکر