افتخار

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اعزاز، امتیاز، عزت۔ "ان کو بھی ممتاز محل کے خطاب سے افتخار بخشا۔"      ( ١٩٥٦ء، بیگمات اودھ، ٨٩ ) ٢ - فخر، ناز۔  ہے طرہ تاج انگلستان کا تیری شوکت و حشمت ہے وجہ افتخار ہند تیری دولت و طاقت      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٣٠٩۔ ) ٣ - قابل فخر (بات، شخص یا شے)۔  آنکہ در کردار فخر تست آں ننگ من است ہو مبارک تجکو یہ دعویٰ یہ ناز و افتخار      ( ١٩١٦ء، نقوش مانی، ٣٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اعزاز، امتیاز، عزت۔ "ان کو بھی ممتاز محل کے خطاب سے افتخار بخشا۔"      ( ١٩٥٦ء، بیگمات اودھ، ٨٩ )

اصل لفظ: فخر
جنس: مذکر