افراط
معنی
١ - فراوانی، کثرت، بہتات۔ "خود روپھل پھلاری کی افراط ہے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٤١:١ ) ٢ - حد اعتدال سے بڑھ جانا، تجاوز، تفریط کے بالمقابل۔ اوروں میں نظر جو آئیں اغلاط تفریط ہو ان میں خواہ افراط ( ١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ٦٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج، مثنویات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - فراوانی، کثرت، بہتات۔ "خود روپھل پھلاری کی افراط ہے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٤١:١ )