افزائش
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - (حالت، مقدار یا تعداد میں) اضافہ، ترقی، بڑھوتڑی، کثرت۔ میرے اشعار پہ کہتے ہیں بہت واہ جناب نہیں کرتے مگر افزائش تنخواہ جناب ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٥٧:٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ فارسی کے مصدر 'افزودن' سے اسم کیفیت ہے۔ اردو میں ١٧١٨ء کو 'دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: اَفْزُودَن
جنس: مؤنث