افلاک

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - (متعدد) آسمان، آکاش۔  ایسی کوئی دنیا نہیں افلاک کے نیچے بے معرکہ ہاتھ آئے جہاں تخت جم و کے      ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٢٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: فلک
جنس: مذکر