افواہ
معنی
١ - غیر مستند یا اڑائی ہوئی خبر، عام چرچا۔ ہو جن افواہوں سے دو ہمسایہ قوموں میں فساد بے تکلف آپ انہیں اخبار میں دیتے ہیں چھاپ ( ١٩٣٨ء، چمنستان، ظفر علی خاں، ١٩٠ ) ١ - دہن، منھ، زبانیں (انسانوں کی)۔ "تفصیلی حالات جو کتابوں میں درج ہوئے اور صرف افواہ خلالق پر جاری ہوں کسی طرح اس ترتیب کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔" ( ١٨٨١ء، مقالات حالی، ١٤٨:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'فَوَہٌ' کی جمع 'افواہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٧ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دہن، منھ، زبانیں (انسانوں کی)۔ "تفصیلی حالات جو کتابوں میں درج ہوئے اور صرف افواہ خلالق پر جاری ہوں کسی طرح اس ترتیب کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔" ( ١٨٨١ء، مقالات حالی، ١٤٨:٢ )