الاپ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سریا لے ملانے کے لیے گانے میں آواز کا اتار چڑھاؤ۔ "گانے سے پیشتر راگ کا الاپ کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٨ ) ٢ - سریلی آواز، گانا۔ "الاپ گونگا گانا ہے . الفاظ نہیں ہوتے۔"      ( ١٩٦٧ء، شاہد احمد، ہندوستانی موسیقی، ١٣٩ ) ٣ - [ مجازا ]  بول، بات، گفتگو (نثر میں ہو یا نظم میں)۔ "مجھے ایک لائق تعلیم یافتہ کا لکچر ملا . اس کی ابتدا بھی اسی الاپ سے کی ہے۔"      ( ١٩٣٣ء، خطبات عبدالحق، ٢٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان ماخوذ اسم ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٤ء کو "سحر البیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث