التجا
معنی
١ - درخواست، گذارش، التماس، استدعا۔ بتوں سے کیا سمجھ کے التجا اے آرزو کرتے جو کچھ اپنی نہیں کہتے وہ کس کے سننے والے ہیں ( ١٩٥١ء، آرزو، ساز حیات، ٢٦ ) ٢ - منت سماجت، خوشامد۔ "معصومن کی التجا دکھے ہوئے دل کی آہ تھی۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٠٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - منت سماجت، خوشامد۔ "معصومن کی التجا دکھے ہوئے دل کی آہ تھی۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٠٩ )