الجبرا

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - [ ریاضی ]  ریاضی کی وہ شاخ جس میں مقداروں کو بجائے 1 عداد کے حروف سے اور ان کی باہمی نسبت اور تعلق کو علامات کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے، الجبرا و المقابلہ۔ "اشاری اعداد کے وہ سلسلے جن پر الجبرا کے ایسے اصولوں کو اطلاق ہو سکتا ہو بے حد مفید ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٥٨ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٧ء کو "انشاے اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ ریاضی ]  ریاضی کی وہ شاخ جس میں مقداروں کو بجائے 1 عداد کے حروف سے اور ان کی باہمی نسبت اور تعلق کو علامات کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے، الجبرا و المقابلہ۔ "اشاری اعداد کے وہ سلسلے جن پر الجبرا کے ایسے اصولوں کو اطلاق ہو سکتا ہو بے حد مفید ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٥٨ )

اصل لفظ: Algebra
جنس: مذکر