الجھن

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - الجھنا کا اسم کیفیت۔  کہنے میں بھی جھجک تھی چپ رہنے میں بھی الجھن رہ رہ گیا ہوں میں تو لمبی سی سانس بھر کے      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٢١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ 'الجھنا' کا حاصل مصدر 'الجھن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣١ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: اُلَجْھنا
جنس: مؤنث