الحمرا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سُرخ، (طب) آشوب چشم کی چشم جو دیکھنے میں گوشت کا سرخ لوتھڑا معلوم ہو۔ "بعض اوقات عنابیل عینی کو غلطی سے معالجین الحمرا سمجھ لیتے ہیں۔"      ( کتاب العین، ٢٣ ) ١ - غرناطہ میں مسلمان عربوں کا بنایا ہوا ایک نہایت خوبصورت محل۔ (1248۔1254)۔ "الحمرا اور قرطبہ کے درودیوار ہنوز ایک تصویر خیالی ہیں۔"      ( ١٩٢٢ء، نقش فرنگ، قاضی عبدالغفار، ٢٩ )

اشتقاق

اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'حمرا' سے پہلے حرف تخصیص 'ال' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم نکرہ نیز بطور اسم معرفہ استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "نقش فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر