الزام

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - (کسی پر) جرم عائد کرنے یا کیے جانے کا عمل، حرف گیری، قصور وار ٹھہرانا۔ "وہ ابتدائی تحقیقات کے بعد قتل عمد کے الزام میں سشن سپرد ہو گیا تھا۔"      ( ١٩٢٤ء، افسانچے، ١٧١ ) ٢ - تہمت، بہتان، اتہام۔  مجھ پر الزام رقیبوں نے سنوارے کیا کیا ہو گئے میرے عدو دوست تمہارے کیا کیا      ( ١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ١٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٨ء کو "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (کسی پر) جرم عائد کرنے یا کیے جانے کا عمل، حرف گیری، قصور وار ٹھہرانا۔ "وہ ابتدائی تحقیقات کے بعد قتل عمد کے الزام میں سشن سپرد ہو گیا تھا۔"      ( ١٩٢٤ء، افسانچے، ١٧١ )

اصل لفظ: لزم
جنس: مذکر