الم
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ذہنی کرب، جس کا اثر دل و دماغ دونوں پر ہو۔ اظہار الم کے لیے پہلو نکل آئے نالوں کو کیا ضبط تو آنسو نکل آئے ( ١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٢٧٠ ) ٢ - مرض، درد۔ کرو تو کل کہ عاشقی میں نہ یوں کروے گے تو کیا کرو گے الم جو یہ ہے تو درد مندو! کہاں تلک تم دوا کروگے ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣٤٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: الم
جنس: مذکر