الماسی
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - الماس سے منسوب: الماس کے رنگ یا تراش کا، جس میں الماس میں جڑا ہو۔ "کانوں کی لووں میں الماسی ایک ایک بندہ۔" ( ١٩٢٤ء، خلیل خاں، فاختہ، ٤:١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'الماس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبتی لگانے سے 'الماسی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو "گلزار سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - الماس سے منسوب: الماس کے رنگ یا تراش کا، جس میں الماس میں جڑا ہو۔ "کانوں کی لووں میں الماسی ایک ایک بندہ۔" ( ١٩٢٤ء، خلیل خاں، فاختہ، ٤:١ )
اصل لفظ: اَلْماس