الو
معنی
١ - احمق، بیوقوف۔ "میں تو شکل دیکھتے ہی سمجھ گیا تھا کہ بس الو ہو۔" ( ١٩٢٧ء، فرحت، مضامین، ٧٧:٤ ) ١ - ایک پرند جو انسانوں سے دور ویرانوں میں رہتا اور منحوس سمجھا جاتا اور جو عموماً دن میں سوتا اور رات میں ہوکتا اور مختلف وحشتناک بولیاں بولتا ہے۔ ان سے کہتا نہیں لکھ دیجیے نامے کا جواب چپکا بیٹھا کبوتر مرا الو کی طرح ( ١٩٢٦ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١١، ٩:٣١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ عربی رسم الخط کے اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - احمق، بیوقوف۔ "میں تو شکل دیکھتے ہی سمجھ گیا تھا کہ بس الو ہو۔" ( ١٩٢٧ء، فرحت، مضامین، ٧٧:٤ )