الیم
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - وہ چیز جو رنج و الم پہنچائے، درد ناک، صعوبت یا تکلیف میں مبتلا کرنے والا (اکثر عذاب کے ساتھ مستعمل)۔ پھرکا ہش الیم طبیعت مٹائیے پھر خواہش قدیم دل و جاں نکالیے ( ١٩٢١ء، معارف جمیل، ١٤٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو صنعتی کے ہاں "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: الم