امامت
معنی
١ - امام کا منصب یا کام۔ "یہ وہ نماز تھی جس میں حضرت ابوبکر نے امامت کی۔" ( ١٩٣١ء، سیدہ کا لال، ٥١ ) ٢ - [ مجازا ] خلافت "مسلمانوں کے علم میں سب سے پہلے اس ذیل میں جو اختلافی چیز آئی وہ امامت کا سوال تھا۔" ( ١٩٦٠ء، گل کدہ، رئیس احمد جعفری، ٩٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'امام' کے ساتھ 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں