امان
قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
معنی
١ - پناہ، حفاظت، امن، سلامتی۔ "ہندہ . نقاب پوش آئی کہ آنحضرتۖ پہچان نہ سکیں اور بے خبری میں بیعت اسلام کر کے سندامان حاصل کرنے۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٦٠:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

اصل لفظ: امن