اناڑی
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - ناتجربہ کار، سیکھڑ، پھوہر، بے سلیقہ (مرد یا عورت)۔ میرا ساتھی کوئی اناڑی تو نہیں میں نے کوئی چال اس کی بگاڑی تو نہیں ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، جوش، ٣١٠ )
اشتقاق
سنسکرت اصل دو لفظ 'ان+آریے' سے 'اناڑی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔