انتخاب
معنی
١ - چنا ہوا، بہترین، منتخب، چیدہ (شخص یا شے)۔ کمال حسن سے لاکھوں میں انتخاب ہیں آپ زوال جس کو نہیں ہے وہ آفتاب ہیں آپ ( ١٩١٥ء، جان سخن، ٥٣ ) ١ - مختلف چیزوں میں سے ایک یا زیادہ چیزوں کا چناؤ، چھنٹا کی، پسند کی مطابق چن لینا۔ ہوا پھر انتخاب ان میں سے اک مدت گزرنے پر رہا انسان سب نوعوں سے اعلٰی منختب ہو کر ( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال، ٣٠ ) ٢ - [ سیاست ] کثرت سے آرا سے کسی فرد کو کسی جماعت کا عہدہ دار یا عوام کا نمائندہ منتخب کرنے کا طریقہ، چناؤ، الیکشن۔ "خواہ مخواہ ملک کا روپیہ انتخاب کی بہیودگی میں صرف ہوتا ہے۔" ( ١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٣، ٥:٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - [ سیاست ] کثرت سے آرا سے کسی فرد کو کسی جماعت کا عہدہ دار یا عوام کا نمائندہ منتخب کرنے کا طریقہ، چناؤ، الیکشن۔ "خواہ مخواہ ملک کا روپیہ انتخاب کی بہیودگی میں صرف ہوتا ہے۔" ( ١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٣، ٥:٥ )