انتظار

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - چشم براہ رہنے کی کیفیت، راہ دیکھنا۔  کمال عشق تو دیکھو وہ آگئے لیکن وہی ہے شوق وہی انتظار باقی ہے      ( ١٩٤٦ء، جلیل، روح سخن، ١٢٤ ) ٢ - چشم داشت، امید، آسرا (پلیٹس)۔ ١ - منتظر، راہ دیکھنے والا۔  ہجر کی شب میں زبس ہے اشتیاق روز وصل رات بھر رہتی ہیں آنکھیں انتظار آفتاب      ( ١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٢٣٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: نظر
جنس: مذکر