انسان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بنی آدم،، نوع بشر، آدمی۔ "کیا بتاؤں کیسے انسان سے سابقہ پڑا ہے۔"      ( ١٩٣١ء، نقاب اٹھ جانے کے بعد، ٩ ) ٢ - ایسا شخص جو اچھے اخلاق سے متصب ہو، مہذب و شائستہ۔ ". اولمپیہ کے کھیلوں میں کامیاب ہوتا تھا اس کو انسان کہتے تھے۔"      ( ١٩٣١ء اخلاق نقو ماجس، ١٣٥ ) ٣ - آنکھ کی پتلی، مردم دبدہ۔ "وہ حق تعالٰی کے لیے بمنزلہ انسان یعنی مردم چشم کے ہے۔"      ( ١٨٨٧ء، خصوص الحکم (ترجمہ)، ٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'انس' کے ساتھ 'ان' زائد برائے مبالغہ لگانے سے 'انسان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج القاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بنی آدم،، نوع بشر، آدمی۔ "کیا بتاؤں کیسے انسان سے سابقہ پڑا ہے۔"      ( ١٩٣١ء، نقاب اٹھ جانے کے بعد، ٩ ) ٢ - ایسا شخص جو اچھے اخلاق سے متصب ہو، مہذب و شائستہ۔ ". اولمپیہ کے کھیلوں میں کامیاب ہوتا تھا اس کو انسان کہتے تھے۔"      ( ١٩٣١ء اخلاق نقو ماجس، ١٣٥ ) ٣ - آنکھ کی پتلی، مردم دبدہ۔ "وہ حق تعالٰی کے لیے بمنزلہ انسان یعنی مردم چشم کے ہے۔"      ( ١٨٨٧ء، خصوص الحکم (ترجمہ)، ٤ )

اصل لفظ: انس
جنس: مذکر