انفعال

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - تاثر، اثر پذیری۔ "عورت میں اس تمام تشریحی ضعف کے ساتھ انفعال اور ہیجان کی قوت مرد سے زیادہ ہے۔"      ( ١٩٥٨ء، آزاد (ابوالکلام)، مسلمان عورت، ٤٢ ) ٢ - منفعل ہونے کی کیفیت، شرمندگی، خجالت۔ "آنکھیں اشک انفعال سے پرنم ہو گئیں۔"      ( ١٩٧١ء، ضہمینہ، ٢٤٨ ) ٣ - [ عربی قواعد ]  ثلاثی مزیدفیہ کے چودہ اوزان و ابواب میں سے ایک وزن اور باب جو عموماً لازم ہوتا ہے۔  کشتہ کیا ہے بخت نے اس خرد سال کا دیکھے جو منشعف میں نہ باب انفعال کا      ( ١٨٧٠ء، کلیات واسطی، ١٥:١ ) ٤ - [ منطق ]  نو اغراض میں سے ایک عرض (مفتاح المنطق، 49،48)۔  فعل ملک این منٰی یا کم و کیف و ہم وضع انفعال اور اضافت ہے بہ ہر شے ملحق      ( ١٨١٨ء، انشا، کلیات، ٢٢٠ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تاثر، اثر پذیری۔ "عورت میں اس تمام تشریحی ضعف کے ساتھ انفعال اور ہیجان کی قوت مرد سے زیادہ ہے۔"      ( ١٩٥٨ء، آزاد (ابوالکلام)، مسلمان عورت، ٤٢ ) ٢ - منفعل ہونے کی کیفیت، شرمندگی، خجالت۔ "آنکھیں اشک انفعال سے پرنم ہو گئیں۔"      ( ١٩٧١ء، ضہمینہ، ٢٤٨ )

اصل لفظ: فعل
جنس: مذکر