انکشاف
معنی
١ - (کسی بات کا) اظہار، افشا، ظہور، پردہ دری، کھلنا، یا کھولنا۔ "انسان کے اخلاق اور جذبات کا انکشاف . اس کی بےتکلفانہ خط و کتابت سے ہو سکتا ہے۔" ( ١٩١٤ء، حالی (مکاتیب امیر مینائی)، ٣٢٥ ) ٢ - کسی مخفی یا غیب کی بات کا بغیر وسلیہ ظاہری علم ہو جانا، کشف۔ "سوال کے جواب کے لیے حسب الحکم مراقبہ کیا گیا جو انکشاف ہوا غرض کیا جاتا ہے۔" ( ١٩١٨ء، مکاتیب اقبال، ١٣:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں