انہدام
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ڈھانے یا ڈھے جانے کا عمل، مسمار کرنا یا ہونا۔ "مذہبی عمارتوں کے انہدام سے ہم کو احتراز کرنا چاہیے۔ ( ١٩٢٢ء، دہلی کی جان کنی، ٩١ ) ٢ - تباہی، بربادی تخریب (پلیٹس)۔
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٥ء کو "جامع الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ڈھانے یا ڈھے جانے کا عمل، مسمار کرنا یا ہونا۔ "مذہبی عمارتوں کے انہدام سے ہم کو احتراز کرنا چاہیے۔ ( ١٩٢٢ء، دہلی کی جان کنی، ٩١ )
اصل لفظ: ہدم
جنس: مذکر