اونٹ
معنی
١ - جس کا قد دراز ہو، طویل سینہ۔ (دریاے لطافت، 93)۔ ٢ - بیوقوف، احمق (فرہنگ آصفیہ، 336:1) ١ - ایک اونچا لمبا دراز گردن پیٹھ میں کوبڑ چھوٹی دم لٹکے ہونٹ اور بل بل کی آواز نکالنے والا چوپایہ (جو ریگستان میں بہت تیز چلتا اور کانٹوں والی جھاڑیاں اور کانٹے شوق سے کھاتا ہے۔ بیشتر بار برداری اور سواری کے کام میں آتا ہے)، (فارسی) شتر، (عربی) ناقہ یا جمل۔ پیدا کیے اونٹ بیل گوڑے ہر شے کے بنا دیے ہیں جوڑے ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کا لفظ 'اشت' سے 'اونٹ' بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔