اپدیشک
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - ناصح، واعظ، مشیر، معلم۔ اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے گفتار کا یہ غازی تو بنا کردار کا غازی بن نہ سکا ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٣٦ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'اپدیش' کے ساتھ 'ک' بطور لاحقۂ فاعل لگایا گیا ہے۔ ١٩٢٤ء، کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: اُپْدیش