اپھار
معنی
١ - بدہضمی یا حبس ریاح وغیرہ سے انسان یا حیوان کا پیٹ پھولنے کی کیفیت، نفخ کی بیماری۔ "اگر دوا نے اثر کیا تو جانور کو فوراً ڈکار آوے گی اور اپھار اور مشکل سے سانس لینا کم ہو جائے گا۔" ( ١٩٢٥ء، محب الحواشی، ٤٤ ) ٢ - بدہضمی، غم و غصہ۔ "کانگرس کے پیٹ میں جو اپھار ثقیل قوانین نگلنے کی وجہ سے پیدا ہوا تھا، اب کم ہو گیا ہے۔" ( ١٩٣٠ء، اودھ پنچ، لکھنؤ۔ ١٥، ٢٨، ١٠ )
اشتقاق
اَپھَرْنا اَپَھرنا اَپھار
مثالیں