اچکنا
معنی
١ - یکایک اوپر اٹھنا، ابھرنا۔ "وہ اس سبز مہرے کے زور سے اچک کر ہوا پر جاتا رہا۔" ( ١٨٠٣ء، گل بکاولی، نہال چند، ٥٥ ) ٢ - چھلانگ مارنا، پھاندنا، جست کرنا۔ "ہم تیرھویں صدی سے اچک حال کی تہذیب میں نہ آ سکتے تھے۔" ( ١٨٩٩ء، بست سالہ عہد حکومت، ٩٣ ) ٣ - اونچا ہو جانا، اچھلنا، پھدکنا۔ "اگر رگ اچکتی ہوئی محسوس ہو تو یہ بہت بڑی قسم کا ابھار ہو گا۔" ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٨٠ ) ٤ - بلند پروازی کرنا (طبیعت وغیرہ کے ساتھ)۔ "جس شخص کے پیش نظر آفتاب ہے، ضرور ہے کہ اس شخص سے زیاد اچکے گا جس کی مدنظر زمین ہے۔" ( ١٩١١ء، نشاط عمر، ٨٦ ) ٥ - ترقی کرنا، بڑا درجہ یا رتبہ پانا۔ "دستور ہے، خاندان میں ذرا اچک جائے پھر حشرات الارض کی طرح اعزہ و اقربا کی بم خدا جانے کہاں سے پھوٹ نکلتی ہے۔" ( ١٩١٥ء، سجاد حسن، کایا پلٹ، ٢١ ) ٦ - پھڑک جانا، محظوظ ہونا۔ ہے ظہیر اس پہ عمل کل جدید ہے لذیذ تازہ مضمون پہ طبیعت بھی اوچک اٹھتی ہے ( ١٨٩٩ء، دیوان ظہیر، ٢١٠:١ ) ١ - چھیننا، جھپٹنا، اڑا لینا، لے بھاگنا، چرا لینا (کسی شے کو)۔ "ساجد نے پیسہ آگے بڑھایا، زینب نے جلدی سے اسے اچک لیا۔" ( ١٩٦١ء، برف کے پھول، کرشن چندر، ٣٦ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'اُچَک' کے ساتھ 'نا' بطور لاحقۂ مصدر استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - یکایک اوپر اٹھنا، ابھرنا۔ "وہ اس سبز مہرے کے زور سے اچک کر ہوا پر جاتا رہا۔" ( ١٨٠٣ء، گل بکاولی، نہال چند، ٥٥ ) ٢ - چھلانگ مارنا، پھاندنا، جست کرنا۔ "ہم تیرھویں صدی سے اچک حال کی تہذیب میں نہ آ سکتے تھے۔" ( ١٨٩٩ء، بست سالہ عہد حکومت، ٩٣ ) ٣ - اونچا ہو جانا، اچھلنا، پھدکنا۔ "اگر رگ اچکتی ہوئی محسوس ہو تو یہ بہت بڑی قسم کا ابھار ہو گا۔" ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٨٠ ) ٤ - بلند پروازی کرنا (طبیعت وغیرہ کے ساتھ)۔ "جس شخص کے پیش نظر آفتاب ہے، ضرور ہے کہ اس شخص سے زیاد اچکے گا جس کی مدنظر زمین ہے۔" ( ١٩١١ء، نشاط عمر، ٨٦ ) ٥ - ترقی کرنا، بڑا درجہ یا رتبہ پانا۔ "دستور ہے، خاندان میں ذرا اچک جائے پھر حشرات الارض کی طرح اعزہ و اقربا کی بم خدا جانے کہاں سے پھوٹ نکلتی ہے۔" ( ١٩١٥ء، سجاد حسن، کایا پلٹ، ٢١ ) ١ - چھیننا، جھپٹنا، اڑا لینا، لے بھاگنا، چرا لینا (کسی شے کو)۔ "ساجد نے پیسہ آگے بڑھایا، زینب نے جلدی سے اسے اچک لیا۔" ( ١٩٦١ء، برف کے پھول، کرشن چندر، ٣٦ )