اگاڑی
معنی
١ - آگے کا حصہ، دھڑ۔ (فرہنگ آصفیہ، 202:1) ٢ - [ فوج ] پہلا حصّہ۔ (فرہنگ آصفیہ، 202:1) ٣ - ترازو کا وہ پلہ جس میں تولی جانے والی جنس رکھتے ہیں۔ (محاورات ہند، سبحان بخش، 10) ١ - آگے، سامنے کے رخ، پیش یا پیش پیش۔ "سازندے دو اگاڑی جوے پر بیٹھے تھے۔" ( ١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ٤٠٩:٣ ) ٢ - پہلے، قبل، پیشتر۔ غنیمت جان اس جینے کو تو اور کرے کچھ نیکی اگاڑی اس زماں سے جب کہ تو بے زور بے پر ہے ( ١٨٤٤ء، ترجمۂ گلستان، حسن علی خان، ١٢ )
اشتقاق
ہندی زبان سے مشتق اسم 'اکاڑ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'اکاڑی' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٥ء کو "گنج مخفی، قدیم اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - آگے، سامنے کے رخ، پیش یا پیش پیش۔ "سازندے دو اگاڑی جوے پر بیٹھے تھے۔" ( ١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ٤٠٩:٣ )