اگن
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - آگ، (مجازاً) سوزش؛ دوزخ۔ دیدار دے شتانی جلنے کی تاب نئیں ہے اس ہجر کی اگن سیں دوزخ کی آگ اولا ( ١٧٣٩ء، کلیات سراج، ١٣٦ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث