اگنا
معنی
١ - گھاس یا بیج کا مٹی سے پھوٹ نکلنا، اپجنا۔ "یہ کتنے تعجب کی بات ہے کہ ایک ہی زمین ہے جس میں سے وہ اگتے ہیں . مگر کتنے رنگ برنگ کے پھل پھول . لگتے ہیں۔" ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٦٦:٤ ) ٢ - (پودے کا) زمین سے پھوٹ کر نشوونما پانا، سرسبز ہونا، پھول پتیاں نکالنا۔ اگ رہا ہے درو دیوار پہ سبزہ غالب ہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے ( ١٨٢٩ء، غالب، دیوان، ٣٣٤ ) ٣ - (سورج وغیرہ کا) نمودار ہونا، طلوع ہونا۔ وہ بھیروں راگ کا ہے یہ سمایا کہ اک دن صبح سے سورج اُگ آیا ( ١٧٥٩ء، راگ مالا (قلمی نسخہ)، عزلت، ٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کا لفظ 'اد+گمنیم' سے 'اگنا' بنا۔ اردو میں بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٧٢ء کو "کلیات علی عادل شاہ ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گھاس یا بیج کا مٹی سے پھوٹ نکلنا، اپجنا۔ "یہ کتنے تعجب کی بات ہے کہ ایک ہی زمین ہے جس میں سے وہ اگتے ہیں . مگر کتنے رنگ برنگ کے پھل پھول . لگتے ہیں۔" ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٦٦:٤ )