ایفا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - قول و قرار کی تعمیل، وعدے یا عہد کو پورا کرنا۔  حشر کا وعدہ تھا نالوں سے اٹھایا حشر بھی دیکھیے ایفا میں وہ کیا عذر فرماتے ہیں آج      ( ١٩١٩ء، رعب، کلیات، ٧١ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٢٤ء کو "فسانہ عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: وفی
جنس: مذکر