ایندھن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چولھے وغیرہ میں جلانے کی لکڑی اپلا یا کوئلہ وغیرہ۔ "اسکندریہ کا کتب خانہ حضرت عمر کے حکم سے . جلایا گیا چھ مہینے تک مصر کے حماموں کا ایندھن بنا رہا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٥٦:٣ ) ٢ - [ طبیعیات ]  حرکت انگریز گرمی پیدا کرنے والا مادہ، جیسے: پٹرول، گیس، وغیرہ۔ "کارخانوں اور انجنوں کے چلانے کے لیے کہیں دور سے ایندھن لانا نہیں پڑتا۔"      ( جغرافیۂ عالم، ٩٠:١ ) ٣ - [ مجازا ]  ناکارہ، جلا دینے کے قابل۔ "بڑھاپا تھا ایندھن ہو رہی تھیں خدمت کے لائق نہ تیمار داری کے قابل۔"      ( ١٩١٧ء، شام زندگی، ١٩ )

اشتقاق

پراکرت زبان کا لفظ 'اندھن' سے ایندھن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٧٨ء کو "گلزار ارم، میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چولھے وغیرہ میں جلانے کی لکڑی اپلا یا کوئلہ وغیرہ۔ "اسکندریہ کا کتب خانہ حضرت عمر کے حکم سے . جلایا گیا چھ مہینے تک مصر کے حماموں کا ایندھن بنا رہا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٥٦:٣ ) ٢ - [ طبیعیات ]  حرکت انگریز گرمی پیدا کرنے والا مادہ، جیسے: پٹرول، گیس، وغیرہ۔ "کارخانوں اور انجنوں کے چلانے کے لیے کہیں دور سے ایندھن لانا نہیں پڑتا۔"      ( جغرافیۂ عالم، ٩٠:١ ) ٣ - [ مجازا ]  ناکارہ، جلا دینے کے قابل۔ "بڑھاپا تھا ایندھن ہو رہی تھیں خدمت کے لائق نہ تیمار داری کے قابل۔"      ( ١٩١٧ء، شام زندگی، ١٩ )

اصل لفظ: اِندھن
جنس: مذکر