ایٹم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مادے کا وہ چھوٹے سے چھوٹا جز جو قدما کے نزدیک ناقابل تقسیم تھا جوہر، ذرۂ، دیمقراطیسی۔ "بالعموم ایٹم تنہا نہیں ہوتے بلکہ دوسرے ایٹموں سے مل کر رہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٢٢٢ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٢ء کو "اردو انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مادے کا وہ چھوٹے سے چھوٹا جز جو قدما کے نزدیک ناقابل تقسیم تھا جوہر، ذرۂ، دیمقراطیسی۔ "بالعموم ایٹم تنہا نہیں ہوتے بلکہ دوسرے ایٹموں سے مل کر رہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٢٢٢ )

اصل لفظ: Atom
جنس: مذکر