بآواز

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - اونچی آواز سے، بلند آواز میں۔ "چپکے چپکے کیا پڑھتے ہو، بآواز پڑھو۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٤٧٩:١ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'آواز' کے ساتھ حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگانے سے مرکب بنا اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ اردو میں اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٨٩١ء میں "مرثیہ برجیس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اونچی آواز سے، بلند آواز میں۔ "چپکے چپکے کیا پڑھتے ہو، بآواز پڑھو۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٤٧٩:١ )