بابل
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - باپ، پدر، والد۔ میرے بابل کو ڈولا سجانے دو، مورے بیرن کو کاندھا لگانے دو یہی ریت جگت کی اے ری سکھی، کوئی آوت ہے کوئی جاوت ہے ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٦٥ ) ٢ - ایک درد انگیز گیت جو دلھن کی رخصتی کے وقت گایا جاتا ہے۔ جھرمٹ میں، سہیلیوں کے، اٹھتے ہیں قدم وہ گھر کی عورتوں کا بابل گانا ( ١٩٤٦ء، روپ، ١٥٤ )
اشتقاق
اصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے، ١٧٨٠ء میں سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر