بادشاہت
معنی
١ - بادشاہ کا اسم کیفیت، حکومت، سلطنت۔ "دنیا کے بڑے حصے میں اس کی بادشاہت ہو گئی۔" ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٩ ) ٢ - حدود سلطنت، کسی بادشاہ کی مملکت کا دائرہ۔ ان کے دم سے تھا یہ گھر وہ تو سدھارے خلا کو آج میری بادشاہت لٹ گئی اے بی بیو ( ١٨٧٣ء، عبیر ہندی، ٦١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بادشاہ' کے ساتھ 'ت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'بادشاہت' بنا۔ ١٨٥٨ء میں "مکمل مجموعہ لیکچرز واسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بادشاہ کا اسم کیفیت، حکومت، سلطنت۔ "دنیا کے بڑے حصے میں اس کی بادشاہت ہو گئی۔" ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٩ )