بادلا
معنی
١ - سونے چاندی کے چپٹے تار جو گوٹا بننے اور کلابتوں بٹنے کے کام آتے ہیں۔ ہے سنہری رنگ کا یہ ہالہ گرد ماہتاب بادلہ تجھ دور دامن میں نہیں سنجاف کا ( ١٧٩٢ء، محب، دیوان (ق)، ٢٤ ) ٢ - زری کا کپڑا جو ریشم اور چاندی کے تاروں سے بنا جاتا ہے، زربغت، تمامی، زری۔ پھیلی جو چار سمت تجلی مصطفٰی بچھی زمین پہ چاندنی گردوں پہ بادلا ( ١٩٦٥ء، اطہر، گلدستہ اطہر، ٤٦:٢ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'واردر' ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ اصلی معنی میں ہی 'بادلا' مستعمل ہے۔ ١٧٤٦ء میں "قصہ مہر افروز و دلیر" میں مستعمل ملتا ہے۔