بادلاپوش

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - تمامی یا زربفت کا لباس پہننے والا یا پہنے ہوئے۔  وہ بادلہ پوش آبشاری پگھلی چاندی وہ جوئباریں      ( ١٩٦١ء، عروس فطرت، ٥٩ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بادْلا' کے ساتھ فارسی مصدر پوشیدن سے مشتق صیغۂ امر 'پوش' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بادلا پوش' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٤٦ء میں "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر