باعث
معنی
١ - وجہ، سبب، علت (جو کسی کام پر ابھارنے یا اکسانے کا محرک ہو)۔ وطن اور اس کی روایات پہ جس سے حرف آئے باعث ننگ ہے وہ شیوۂ فریاد مجھے ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٤٤٢ ) ٢ - خداوند عالم کا اسم صفاتی : ایجاد کرنے والا، پیدا کرنے والا۔ غم میں دل شاد ہے اے کون و مکاں کے باعث تجھ سے فریاد ہے اے کون و مکاں کے باعث ( ١٨٧٧ء، انور، دیوان، ٤٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے اسم فاعل مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٥٢ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔