بافندہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - کپڑا وغیرہ بننے والا، جلاہا، کوری، کولی۔ "بافندوں نے گل کاری اور ہندسی اشکال کے بنانے میں بھی - مہارت کا ثبوت دیا ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، مسلمانوں کے فنون، ٢٦ )

اشتقاق

فارسی زبان میں مصدر 'بافتن' سے اسم فاعل ہے۔ اردو زبان میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء میں "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کپڑا وغیرہ بننے والا، جلاہا، کوری، کولی۔ "بافندوں نے گل کاری اور ہندسی اشکال کے بنانے میں بھی - مہارت کا ثبوت دیا ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، مسلمانوں کے فنون، ٢٦ )

اصل لفظ: بافتن