بالشت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ہاتھ کی انگلیوں کو پوری طرح پھیلانے کے بعد چھنگلیا کے کنارے سے انگوٹھے کے کنارے تک فاصلہ (تقریباً بارہ انگل یا دو مٹھی)۔ "ہر لکڑی کا عرض دو انگل کے برابر - اور ان کا طول ڈیڑھ بالشت کے برابر۔"      ( ١٩٤٧ء )

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'ولست' ہے اس سے ماخوذ اردو میں 'بالشت' مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ہاتھ کی انگلیوں کو پوری طرح پھیلانے کے بعد چھنگلیا کے کنارے سے انگوٹھے کے کنارے تک فاصلہ (تقریباً بارہ انگل یا دو مٹھی)۔ "ہر لکڑی کا عرض دو انگل کے برابر - اور ان کا طول ڈیڑھ بالشت کے برابر۔"      ( ١٩٤٧ء )

اصل لفظ: وِلْسِت
جنس: مؤنث